کراچی (نمائندہ خصوصی)ملک میں الیکشن میں تاخیر ہونے سے متعلق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مشیر زراعت منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ مجھے عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے،ہوسکتا ہے کہ عام انتخابات اچھے خاصے وقت کے لئے ملتوی ہوجائیں۔منظور وسان نے کہا کہ ممکن ہے کہ نگران سیٹ اپ تین ماہ سے دو سال تک چلے۔ مجھے اچھے دن نظر نہیں آرہے، یہ ہفتہ اور دو ماہ بڑے اہم ہیں، بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا۔مشیر زراعت نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں۔ نگراں وزیراعظم یا وزرااعلی سیاسی نہیں ہونگے، کسی بھی وقت بڑاسرپرائزآسکتا ہے۔