اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سیاست چمکائی جا رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اب بھی سازشوں میں مصروف ہیں، نااہلوں اور چوروں نے اپنی سیاست کو بچانے کےلئے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچایا، اتحادی حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی نا اہل ٹولہ کی چار سال کی کارکردگی سے کہیں بہتر ہے،وزیراعظم اعلان کر چکے ہیں کہ مدت پوری ہونے سے قبل حکومت چھوڑ دیں گے، نگران سیٹ اپ کا فیصلہ وزیراعظم اور اتحادی جماعتیں کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، وزیراعظم اعلان کر چکے ہیں کہ مدت پوری ہونے سے قبل حکومت چھوڑ دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے آج ملک کے ہر شعبے میں بہتری نظر آ رہی ہے، اتحادی حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی ان کی چار سال کی کارکردگی سے کہیں بہتر ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اب بھی سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت دو کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے لائی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم معیشت کے اندر چیئرمین پی ٹی آئی کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب میں وفاق کی جانب سے ہر صوبے کی بھرپور مدد کی گئی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اتحادی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژکیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف دور کے جس سفر کو روکا گیا تھا، اس کا آغاز ہو گیا ہے، جو منصوبے چھوڑ کر گئے تھے، انہیں آ کر مکمل کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ گزشتہ 15 ماہ میں معاشی بحالی کے لئے دن رات محنت کی، عوام کے ووٹ کے اعتماد کے ساتھ اسی سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اتحادی حکومت میں اہم اور ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں، عوام چیئرمین پی ٹی آئی کے مکروہ چہرے کو پہچان چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی سیاست چمکائی جا رہی ہے، ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کے لئے ہم نے مشکل فیصلے کئے، اتحادی حکومت نے سستی شہرت لینے کے لئے فیصلے نہیں کئے۔ انہوںنے کہاکہ 15 ماہ قبل مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا، آج ہم سر اونچا کر کے کہہ سکتے ہیں کہ جو فیصلہ کیا ملک کی معیشت کے استحکام کے لئے کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جب ہم اقتدار میں آئے تھے ملک دیوالیہ کی نہج پر تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نواز شریف آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ چکے تھے، مریم اورنگزیب،پی ٹی آئی نے اپنے ہی دستخط کردہ آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی اور اسے معطل کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی ساکھ بچانے کے لئے آئی ایم ایف کے معطل پروگرام کو بحال کرنے کے لئے دوبارہ بات چیت شروع کی، ہم معیشت کے اندر ان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا خاتمہ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لے کر جائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ میں ہیں، ہم اس انسٹرومنٹ کو استعمال نہیں کر سکتے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نگران سیٹ اپ کا فیصلہ وزیراعظم اور اتحادی جماعتیں کریں گی۔