اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (کسٹمز) میں 5 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق درآمدی اشیاءپر مکمل ٹیکس وصول نہ کرنے سے 3 ارب 52 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جب کہ ویئر ہاو¿سز میں ایک ارب 45 کروڑ کی بے قاعدگیوں، خردبرد اور چوری کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسمگل شدہ گاڑیاں، اسمارٹ فون اور غذائی اشیائ ویئر ہاو¿سز میں پڑی خراب ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق 300 ضبط شدہ گاڑیاں نیلام نہ کرنے سے 80 کروڑ 71 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے اور 18 کروڑ 86 لاکھ کے 46 ہزار 982 اسمارٹ فونزکی بھی نیلامی نہیں کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کھانے پینے کی اشیاءسمیت 42 کروڑ سے زائد کا دیگر سامان بھی گل سڑگیا، عملے نے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے کی 3 گاڑیاں ایک کروڑ 39 لاکھ میں فروخت کردیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی،کوئٹہ ویئر ہاو¿سز سے 91 لاکھ 80 ہزار روپے کا سامان بھی چوری ہوا۔