کراچی(نمائندہ خصوصی)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انٹربینک کے ذریعے سیٹلمنٹ کریڈٹ کارڈ کی مدت 5 ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کے ذریعے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی انٹربینک کے ذریعے ہی طے کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 31 جولائی تک انٹربینک سے ڈالر کے ذریعے کریڈٹ کارڈ کی سیٹلمنٹ طے کی جائے، اب تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔