کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی سمیت صوبے بھر میں جعلی رہائشی سوسائٹیز کا انکشاف ہونے پر سندھ حکومت نے سوسائٹیز کی رجسٹریشن لیز اور ذیلی لیز دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ کوآپریٹو نے آئی جی رجسٹریشن سمیت دیگر حکام کو خط ارسال کردیا اور پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت تک ہوگا۔خط میں کہا گیاہے کہ کسی بھی سوسائٹیز کو لیز اور ذیلی لیز نہ دینے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ہی درخواستوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، لے آٹ پلان، بلڈنگ پلانز کیلئے ہر قسم کے عمل کو روکا جائے۔