اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا دوسرا مرحلہ 2 اگست سے شروع کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ وہ نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کریں گے، اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے بدھ کو قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کی ارکان کے ساتھ مشاورت ہے، کوشش ہے تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔