اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آڈیو لیکس کمیشن کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔وکیل ریاض حنیف راہی نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔وکیل ریاض حنیف راہی نے اپنی درخواست واپس لے لی، اس بنیاد پرمعاملہ نمٹادیا گیا۔