اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ، ٹرائل رکوانے کےلئے اپیل دائر کردی اور فوری سماعت کےلئے متفرق درخواست بھی دے دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا، حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائیں گی، ہائیکورٹ کو حکم امتناع پرمنظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کی جائے، متفرق درخواست میں کیس یکم اگست کو سماعت کےلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔