اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے چہرے پر گھبراہٹ ہے، سوال کچھ پوچھا جاتا ہے، جواب کچھ ملتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف بے گناہ ہوتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوئے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بہانے بازی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چہرے پر گھبراہٹ ہے، توشہ خانہ کیس حتمی مراحل میں ہے، سوال کچھ پوچھا جاتا ہے، جواب کچھ دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ معاملہ توشہ خانہ سےچوری کا ہے، ٹرائل کورٹ نے 2 مرتبہ ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کی۔عطا تارڑ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ جانا آج یاد آیا ہے اب انہوں نے تمام نظریں سپریم کورٹ پر لگا دی ہیں۔نہوں کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو بتانا ہے توشہ خانہ کے تحفے ڈکلیئرکیوں نہیں کیے لیکن جو لوگوں کو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے، وہ خود گھبراہٹ کا شکار ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔انہوں نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس بہانوں کے سوا کچھ نہیں تو پھر یہ تو کیس ختم ہوجانا چاہیئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ بار بار آپ کے وکیل ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دے رہے ہیں۔