اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندہ، چین کے نائب وزیراعظم اور کومیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولٹبیورو کے رکن ہی-لیفینگ نے ملاقات کی جس میں فریقین نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے متعدد پہلوو¿ں، بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور دوطرفہ اقتصادی و مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کا وزیرِ اعظم ہاوس پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے متعدد پہلوو¿ں، بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور دوطرفہ اقتصادی و مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے ہی-لیفینگ کو مارچ میں چین کے نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ چین پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب اور پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز بالخصوص آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے جیسے مشکل اوقات میں پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا۔چین کے نائب وزیراعظم ہی-لیفینگ نے پاکستان اور چین کی سٹریٹیجک شراکت داری اور دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اشتراک میں توسیع پر زور دیا۔چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں چین کے مستقل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے راہنماوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی پاکستان اور چین کی مشترکہ معاشی اور اقتصادی ترقی میں مرکزیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دس سالہ سالگرہ اس منصوبے کو ازسر نو توسیع دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی چین کو زرعی برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان زرعی، صنعتی اور مواصلاتی سمیت دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی مسائل اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی نائب وزیراعظم ہی-لیفینگ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔