اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف نے باجوڑ، خار میں دہشت گردی کے واقعے کے سوگ میں سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کرلیا ،وزیراعظم کی ہدایت پر سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کلچر شو بھی منسوخ کردیاگیا ،سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ یہ تقریب کلچرل شو کے بغیر سادگی سے منعقد ہو گی ،چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی آمد کے موقع پر کلچر شو منعقد ہونا تھا ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قوم سوگ کی حالت میں ہے لہذا کلچر شو منعقد نہ کیاجائے ۔