کراچی(کرائم رپورٹر )
کراچی کا رہائشی محمد شعیب رواں سال فروری میں رحمان بابا ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی سفر کیلئے کراچی کینٹ اسٹیشن آیا۔ مسافر جلد بازی کے باعث اپنا بیگ اور 2 قیمتی لیپ ٹاپ کراچی کینٹ اسٹیشن کی پارکنگ میں بھول گیا تھا۔ریلویز پولیس نے مسافر کے قیمتی سامان کو 5 ماہ تک امانت کے طور پر محفوظ رکھا۔۔مسافر کے لوٹنے پر قیمتی سامان کو باسلامت اسکے حوالے کردیا مسافر نے ہیلپ ڈیسک کی دیانتداری اور فرض شناسی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا