اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی چھ دستاویزات اوریادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔
چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن ہی لی فینگ پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں، جہاں پیر کو انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔اس موقعے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ’آج سے 10 برس قبل اس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف اور چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک پر دستخط کیے تھے تو معاہدے پر دستخطوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل درآمد شروع ہوا۔‘سرکاری خبر رساں اداے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے اہم منصوبےہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبے کامیابی سے مکمل ہوں گے۔‘