گھوٹکی(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں۔اوباڑو میں حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ کچے میں تعینات پولیس کے لیے الاﺅنس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی تمام ضرورتیں پوری کر دی ہیں، گھوٹکی کے 70 کلو میٹر تک 140 پولیس چوکیاں قائم کی ہیں، ضلع گھوٹکی میں اس وقت ایک بھی اغوا برائے تاوان کا مغوی نہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ سال گھوٹکی پولیس نے 70 ڈاکو مارے اور 40 افراد کو اغوا ہونے سے بچایا، 30، 35 ہزار کمانے والا غریب کیا تاوان ادا کر سکتا ہے؟وزیرِ اعلی نے کہا کہ وزارت داخلہ سے بات چل رہی ہے جدید ہتھیار بھی مل جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمور سے اغوا ہوئے اقلیتی برادری کے دو افراد کو جلد بازیاب کر الیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ 13اگست تک سندھ اسمبلی فعال رہے گی، مدت مکمل ہوتے ہی تحلیل کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کوآئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ حیدرآباد میں10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا فضائی معائنہ کیا ۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو، ایم پی اے عبدالجبار، میئر حیدرآباد کاشف شورو، ڈپٹی میئر صغیر قریشی، کمشنر حیدرآباد اقبال میمن، ڈی آئی جی پیر محمد شاہ اور ڈی سی حیدرآباد فواد سومرو نے وزیراعلی سندھ کا کنٹونمنٹ ہیلی پیڈ حیدرآباد پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے قدم گاہ میں مرکزی جلوس کی قیادت کی جہاں انہوں نے جلوس کا اہتمام کرنے والی شیعہ تنظیموں کے رہنماﺅں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مشاورت سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے معلومات لیں جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلی سندھ کے تعاون اور دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ڈپٹی کمشنر فواد سومرو اور ڈی آئی جی پولیس پیر محمد شاہ نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ مرکزی جلوس کے اگلے اور پچھلے حصے میں سیکورٹی کے تین دستے قائم کیے گئے ہیں۔ جلوس کے مرکزی روٹ سے متصل گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ روٹ کے ساتھ واقع تمام مساجد/مدارس کی چھتوں پر پولیس پکٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ شناخت کے حوالے سے 11 انٹری پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ تین اہم مقامات پر ریزرو پلاٹونز کو تعینات کیا گیا ہے۔ جلوس کی ویڈیو ریکارڈنگ سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ بم ڈسپوزل (بی ڈی)نے قدم گاہ مولا علی اور کربل دادن شاہ تک تمام روٹ کو کلیئر کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا محکمہ صحت، اسپیشل برانچ، واسا، حیسکو سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بہتر ہم آہنگی ہے۔اس موقع پر میڈیا ے بات چیت میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ نگران وزیر اعلی کیلئے مشاورت جاری ہے، 13 اگست تک سندھ اسمبلی فعال رہے گی، مدت مکمل ہوتے ہی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر وزیراعظم سے بات ہوئی۔