لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل جنرل پنجاب پولیس بھی موجود تھے ۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے یوم عاشور پر پنجاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کی پزیرائی کی۔