فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے کا انجن ڈرائیور فیصل آباد کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل سے آنے والی گاڑی کی 2 بوگیاں جھمرہ اسٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق انجن ڈرائیور 3 کلو میٹر تک 2 بوگیوں کی مال گاڑی سے علیحدگی کے حوالے سے لاعلم رہا، گارڈ نے فون کرکے بتایا۔ریلوے ذرائع کے مطابق بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا ۔