اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، یواےای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر کل کل متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں ان کی یواےای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات طے ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہو گا۔
دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر ان سےتعزیت کریں گے۔
اس کے علاوہ بلاور زرداری دبئی میں مادام تساؤ میں بینظیر بھٹو کے مجسمےکی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔