کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و این اے 251کے ٹکٹ ہولڈرحاجی جمیل ضیا ڈاہری نے بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشتگردانہ کاروائیوں میں چار معصوم کشمیریوں کی شہادت پر گہر ے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے مظالم بڑھتے ہی جارہے ہیں گزشتہ 33سالو ں میں 17860بچے یتیم اور 22944خواتین بیوہ ہو چکی ہیں بھارت نے غیرقانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے بھارتی فوج نے کپواڑہ اور کولگام میں محاصرے کی کاروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا اور معصوم کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد ان پر مجاہدین کا ساتھ دینے کا الزام لگا دیا، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، جمیل ضیاءڈاہری کاکہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی طرف نہیں آرہا ہے جبکہ پاکستان کب سے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیئے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے رہا ہے خطے میں جاری غیر یقینی کی صورتحال کے حل کے لیئے مسئلہ کشمیر کا پر امن ضروری ہے لیکن بھارت کے رویے سے بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ بھارت پر اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کریگا ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا ہی نہیں کشمیر ایک آزاد ریاست ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق ہوناچا ہیے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں ، جس میں سب سے پہلے تو کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالا جائے اور کشمیر کاپورا کنٹرول کشمیریوں کے ہاتھ میں دیا جائے اس کے بعد وہاں کی عوام کی رضامندی کے مطابق فیصلہ کیا جائے تاکہ موجودہ غیریقینی کی صورتحال سے نجات حاصل کی جاسکے، انہو ں نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو بہت جلد مسئلہ کشمیر میں بڑی پیش رفت کی خوشخبری قوم کو سنائیں گے اور دنیا دیکھے گی کہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں بلاول بھٹو زرداری اہم کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی بہن ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف جس مضبوط انداز میں پاکستان مقدمہ لڑتا ہے کوئی اور ملک نہیں لڑتا۔