لاہور ( نمائندہ خصوصی )
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوۓ ہیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پوری قوم کی طرف سے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے صدر سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں