کراچی( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لئے تاحال کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ، تاہم ایک شخص نے دو فارم حاصل کئے ، نظرثانی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 22 جون تک جمع ہونگے ۔ اس نشست کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجار انور چوہان ریٹرننگ آفیسر ، جوائنٹ الیکشن کمشنر علی اصغر چوہان ، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص مسعود احمد قریشی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپور خاص محمد یوسف کو پولنگ افسران مقرر کیاگیا ہے۔نظرثانی ی شیڈول کے 22 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے اورامیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 جون کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جون کو ہو گی،25 جون کو منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع ہونگی اور 28 جون تک اپیلیوں کے فیصلے ہونگے اور 29 جون کو نظرثانی فہرست جاری ہوگی ، امیدوار کاغذات نامزدگی 30 جون تک واپس لیے جا سکیں گے اور پولنگ 6 جولائی کو سندھ اسمبلی عمارت میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی ۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر سکندر میندھرو کا انتقال 11 جون کو امریکا ہوا ہے ۔ان کے انتقال سینیٹ کی خالی نشست ہوئی ہے۔ ڈاکٹر سنکدر میندھرو مرحوم 2002 سے 2018 سندھ اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر رہے ۔