کراچی (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے تمام اکاونٹس منجمد کردیے ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے پر 4 ارب روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائن کے بینک اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں۔پی آئی اے نے ٹکٹس پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 ارب روپے اکٹھے کر رکھے ہیں۔اکاونٹس منجمد کیے جانے کے بعد پی آئی اے کو طیاروں کےلیے فیول کی خریداری کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔