لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔بلوکی ہیڈ پر پانی کی آمد 58ہزار 830اور اخراج 42030ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 387587اور اخراج 387587 ہے۔تربیلہ چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 84ہزار 430 کیوسک ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب کی تمام ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں جبکہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔ عوام دریاں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں۔