پشاور (نمائندہ خصوصی)پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 اگست کو طلب کر لیا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری پر غور کیا جائےگا، جسٹس محمد ابراہیم خان اس وقت قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تقرری کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔