کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھتے ہوئے 53کروڑ ڈالر سے بھی زائد گھٹ کر ایک بار پھر14کھرب کی سطح سے نیچے آگئے۔ 21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 53کروڑ12لاکھ ڈالرز کم ہوگئے اورمجموعی ذخائر گھٹ کر14ارب کھرن کی سطح سے نیچے گرنے کے بعد13کھرب53 کروڑ41لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر54 کروڑ11 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 18 کروڑ61 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر99 لاکھ ڈالرز بڑھ کر 5 ارب34 کروڑ 80 لاکھ ڈالرہوگئے۔