بہاولپور(بیورو رپورٹ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں منشیات فروشی اورویڈیوز اسیکنڈل پرتحقیقاتی ٹیم نے یونیورسٹی انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی، اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے بھی انویسٹی گیشن ٹیم متحرک ہے ۔متعدد پروفیسرز کے رشتہ دار بھی منشیات فروشوں کی فہرست میں آگئے۔تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں سے منشیات اورویڈیوز معاملہ پرنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی طرف سے مقررکی گئی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے بہاولپور سرکٹ ہاؤس میں پولیس افسران، وائس چانسلر سمیت تمام متعلقہ افراد سے معلومات حاصل کرنے کے بعدجیل میں موجود چیف سکیورٹی آفیسراعجاز شاہ سے بھی ملاقات کی تھی اوراسے اس معاملہ بارے تفصیلی پوچھ گچھ کی اس کے بعد یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کاریکارڈ بھی طلب کرلیاہے دوسری جانب اسلامیہ یونیورسٹی اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بتایاگیاہے کہ انہوں نے بھی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں وہ بڑی باریک بینی سے طالبات سے معلومات حاصل کررہی ہیں بتایا گیاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں جن ملازمین کے منشیات فروشوں سے رابطے ثابت ہوئے ہیں ان میں یونیورسٹی کے متعدد پروفیسروں کے بیٹے اوررشتہ دار بھی شامل ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف گرینڈآپریشن کامطالبہ کیاگیاہے۔