لاڑکانہ۔ ( رپورٹ عاشق خان) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد۔ سومرو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ایک مہینے میں نہیں ہوتی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسی کے باعث ملک میں مہنگائی ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے معاہدوں کے تحت سخت شرائط قبول کیے جس کے باعث سخت فیصلے کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ہیں سالگرہ کے موقع پر میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں تقریب منعقد کی جائے گی اور سالگرہ کی بڑی تقریب پہلی مرتبہ لاڑکانہ میں ہورہی ہے جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد لاڑکانہ میں سالگرہ کے موقع پر ایئرکنڈیشن بسوں کا تحفہ لاڑکانہ کے عوام کو دے رہے ہین جو طلبہ و طالبات کی ڈمانڈ بھی تھی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج میونسپل اسٹیڈیم میں سالگرہ کی تقریب ہے یہ جلسہ یا الیکشن کا جلسہ نہیں، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی جانب سے بہتر پذیرائی مل رہی ہے اور پیپلز پارٹی کی پوزیشن بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہر میں صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کے بعد شہر میں بہتری آرہی ہے اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گی۔