کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر ہاﺅس کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ قیادت وفد نے ملاقات کی ۔وزیراعظم ہاوس پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال نے شرکت کی ۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔