کراچی ( نمائندہ خصوصی) ممتاز سماجی شخصیت حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ غریب عوام کی دادرسی کا مشن جاری رکھیں گے اور منظم انداز میں غریبوں سے تعاون کیا جارہا ہے انہوں نے سماجی رہنما و آرگنائزر محمد عابد قادری سے بات چیت کرتے ہو ہے ہدایات جاری کیں عابد قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے وہ دو وقت کی روٹی کھانے سے محروم ہورہے ہیں عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے جس پر عملی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز شخصیت حنید لاکھانی اور اپنی مدد آپ کے تحت سستا آٹا کیمپ بمقام کورنگی نمبر ڈھائی پر سینکڑوں افراد میں 5 کلو آٹا صرف 250 روپے میں فراہم کیا گیا عابد قادری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول اور اپنے کپڑے بیچ کر ریلیف دینگے لیکن اسکے برعکسں پیٹرول و بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے کم تنخواہ دار کا گزر بسر انتہائی مشکل ہوچکا ہے عابد قادری نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے عملی اقدام کریں کیونکہ عوام مہنگائی کی دلدل میں دھنسں رہے ہیں۔