اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ تاخیری حربے مزید نہیں چلیں گے ، چیئر مین پی ٹی آئی کو چوری کا حساب دینا ہوگا،حتمی ٹرائل کو رکوانا اور خلل ڈالنا انصاف کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے مترادف ہے،جواب نہ دینے اور ثبوتوں کو چھپانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی بہادری دکھائیں اور ٹرائل کا سامنا کریں۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت پیش نہ ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ یہ توشہ خانہ چوری کا جواب نہیں دینا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ یہ توشہ خانہ کیس میں راہ فرار اختیار کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیںانہوںنے کہاکہ توشہ خانہ تحائف بیچ کر اربوں روپے حاصل کیے گئے اور ڈکلیئر بھی نہ کیے گئے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ عمران نیازی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں تمام گواہان کے بیانات قلم بند ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام گواہان پر جرح بھی مکمل ہو چکی ہے اور ٹرائل اخری مراحل میں ہے۔معاون خصوصی برائے داخلہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں کے ذریعے اپنا کیس خود خراب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس چھ چلتا رہا اور تاخیری حربوں کے ذریعے چوری کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی۔ عطا اللہ تارڑنے کہاکہ حتمی ٹرائل کو رکوانا اور خلل ڈالنا انصاف کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ چوری کا جواب نہ دینے اور ثبوتوں کو چھپانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں انہوں۔نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی بہادری دکھائیں اور ٹرائل کا سامنا کریں۔ معاون خصوصی برائے داخلہ نے کہاکہ کبھی جج پر عدم اعتماد کرتے ہیں کبھی کیس کے دائر اختیار کو چیلنج کرتے ہیں۔