پشاور( بیورو رپورٹ ) پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق نڑے خار پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں اس سال چوتھی مرتبہ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں 5بار پولیو وائرس کی ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق ہوئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق پشاور والے پولیو وائرس افغانستان کے علاقے بحسود میں پائے گئے وائرس جیسا ہے۔وفاقی حکام کے مطابق افغانستان سے اس سال اب تک 6مرتبہ پولیو وائرس پاکستان آنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک 12ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک پولیو سے صرف ایک بچہ متاثر ہوا ہے۔