کراچی (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے میڈیا کارنر پر گفتگو میں کہا کہ سندھ کا کاروباری طبقہ حکومتی نوٹیفکیشن پر پریشان ہے مارکیٹس اورریسٹورنٹس کو وقت سے پہلے بند کیاجارہا ہے یہ طبقہ کووڈ سے بھی سب سے زیادہ متاثر ہوا 2100میگاواٹ کراچی کے لئے پی ٹی آئی کے الیکٹرک کو دیتی تھی اس حکومت نے کراچی کی بجلی بھی چھین لی ہے عمران خان نے کووڈ کے دوران بھی معیشت کاپئیہ چلایا یہ حکومت ملکی معیشت نہیں چلاسکتے ان سے حکومت نہیں چل رہی ان کا زورصرف نیب کیسز ختم کروانے پر ہے ان کوعوام سے کوئی غرض نہیں پاکستان کی معیشت تباہی کی طرف چلی گئی ہے ڈالر ان سے کنٹرول نہیں ہورہا نیوٹرلز کو بھی بتادیا گیا تھا کہ حالات خراب ہونگے ان کی سب سے بڑی سہولتکار ایم کیوایم ہے ساڈھے آٹھ سو ڈالر ریمیٹنس رہ گیا ہے بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے انصاف کارڈ اورصحت کارڈ لے لی گئی ہے فاٹاکے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہا ہے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے دیگر ارکان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے اسٹاک ایکسچینج بند ہونے پر آ گئی ہے پورے ملک میں پینک پھیل گیا ہے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پاکستان کی بڑھتی ہوئی تباہی کے ذمہ دار ہیں ایکسپورٹ میں ساڑھے تین سو ملین کا فرق آگیا ہے روزانہ بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے صحت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو آگیا بڑھایا تھا عمران خان کی پوری دنیا عزت کرتی ہے عمران خان کو سیکورٹی فراہم نہیں کر رہے ہیں عمران خان کو مارنے کیلئے دہشت گرد پتا نہیں کس نے ہائیر کیا امریکہ ، سعودی عرب اور چین کوئی بھی ان پر پیسہ لگانے کو تیار نہیں امریکہ کے پاؤں چاٹ کر آنے والوں کو اب امریکہ منہ نہیں لگا رہا اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کو نے ملک کو تباہ کردیا کوئی بھی اپنا گھر نہیں چلا رہا خرم شیر زمان نے کہا کہ حکومت سندھ کے بجٹ میں جو اسکیم دی ہیں وہ پوری نہیں ہوتی عوام کو بیوقوف بنانے کا بجٹ سندھ میں پیش کیا گیا ایم کیو ایم ہمیشہ بربادی کی سہولت کار رہی پی ٹی آئی کے کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ کل رات عوام لاکھوں کی تعداد میں مہنگائی کیخلاف نکلی 16 اپریل کے جلسے کے بعد کل پھر عوام نے فیصلہ سنا دیا امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہیں جو انہوں نے پیٹرول بم گرایا ہے بجلی یونٹ میں جو پانچ روپے کا ریلیف دیا تھا وہ انہوں نے ختم کردیا ایک اور منی بجٹ 30 جون سے پہلے آنے والا ہے مہنگائی کا سب سے بڑا فگر جولائی میں آنے والی ہے مہنگائی 28 فیصد تک جانے والی ہے اس موقع پر پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے شبیر قرشی پر اب ڈکیتی کا کیس بھی ڈال دیا گیا ہے یہ وقت بھی گزر جائے گا پھر ایک اور وقت آئے گا، سندھ حکومت سیاسی انتقام کی آگ میں جل رہی ہے۔