کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم مکمل بھرنے میں ڈیڑھ فٹ کی سطح باقی رہ گئی۔واپڈا ذرائع نے بتایا ہے کہ بارشوں کے پانی کے باعث 3 روز میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 9 فٹ بلند ہو چکی ہے۔حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، 22 جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔منگل کی صبح 10 بجے حب ڈیم میں پانی کا لیول 337.50 فٹ کا نشان عبور کر گیا۔کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حب ڈیم پانی سے مکمل بھرنے کا امکان ہے۔حب ڈیم مکمل بھرنے سے پانی از خود اسپل ویز سے نکلنا شروع ہو جائے گا، ڈیم س…