کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ سمیت پورے ملک میں شدید بارشوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراءکو اپنے اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔بلاول ہاﺅس سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ لوکل باڈیز کے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین،میئر،ڈپٹی میئر اور کونسلر اپنا کردار ادا کریں۔سابق صدر مملکت نے پنجاب،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں ذراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔بارشوں کی وجہ سے کھجور اور آم کے فصل تباہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراءکو اپنے اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی