اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے وزیر خزانہ نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔ وہ منگل کویہاں نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کرنے کے موقع پرگفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے وزیر خزانہ کو میری ٹائم شعبہ کی ترقی اور سلامتی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر خزانہ نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔