اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ٹیلی نار پاکستان نے آج اپنی لیڈرشپ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیف مارکیٹنگ آفیسر (سی ایم او) عمیر محسن اپنے عہدے سے مستعٰفی ہورہے ہیں۔کمپنی کے موجودہ چیف بزنس آفیسر عمر بن طارق 18 اگست 2023 سے سی ایم او کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
کمپنی نے عمیر محسن کی پیشہ ورانہ زندگی کے نئے سفرکے آغاز پر، ان کی گراںقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا اور مستقبل میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کمپنی کے نئے سی ایم او عمر بن طارق نے کمپنی کے چیف بزنس آفیسر کے طور پرقائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمپنی کے لئے شاندار کاروباری حکمت عملیاں تشکیل دیں۔ ان کی پرائسنگ، سیگمنٹس، پروڈکٹس، سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں گہری بصیرت اور افہام وتفہیم اور کاروبار کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے اختراعی سوچ انہیں مارکیٹنگ ڈویژن کی قیادت کرنے کے لئے مثالی انتخاب بناتی ہے