اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔توہین الیکشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف پیش نہیں ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے اسلا م آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو (آج)منگل کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔