اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کا تقرر اور اس کا اعلان آئینِ پاکستان میں دینے گئے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیرِ اعظم اس حوالے سے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے راہنمائی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ آئین کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت سے یہ عمل مکمل کریں گے۔