کراچی (نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)سے حمایت کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے سرتوڑ کوششیں جاری ہے ، ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی نے ٹی ایل پی سے حمایت کی درخواست کردی۔ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سے بھی رابطہ کیا تاہم جی ڈی اے نے تاحال ایم کیو ایم باضابطہ حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ایم کیو ایم کوجی ڈی اے کی حمایت کے بعد مزید ارکان کی حمایت درکار ہے ، اپوزیشن لیڈر کی رعنا انصار نے کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ ہمیں اپوزیشن ارکان سپورٹ کریں گے۔ترجمان جی ڈی اے سردار رحیم نے بتایا کہ ہم نے باضابطہ حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ہماری ایم کیو ایم سے مشاورت جاری ہے۔ ابھی ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔