اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا،ترمیم کے ذریعے نگران سیٹ اَپ کو معاشی فیصلوں کا اختیار دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن دو سو تیس میں ترمیم کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ ترامیم رواں ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ترامیم سے اختیارات ملنے کے بعد نگران حکومت کو معیشت بحالی کیلئے ضروری فیصلوں کا موقع ملے گا۔