کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں یونس سائیں سے صوبہ کی سیاسی صورتحال،اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار ،صوبہ کے مفاد کے لئے مل کر کام کرنے ضرورت و اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی سیاست میں پیر پگارا کے خاندان اور مسلم لیگ فنکشنل کا اہم کردار ہے۔