کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں شہر قائد کے لئے بلدیہ عظمی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے اور دیگر امور بھی بات چیت ہوئی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے ،شہر قائد کے انفرااسٹرکچر کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوں نے میئر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی کے موئثر انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہر کی ترقی میں وفاقی فنڈنگ کا اہم کردار ہے ،اس وقت شہر میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے کارپیٹنگ کی جارہی ہے ۔