کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنرہاس میں آئی ٹی کورسز کے تیسرے مرحلہ میں رجسٹریشن نمبر20001سے لے کر 35000 نوجوانوں ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ساتھ میئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے ۔ٹیسٹ میں شریک نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو بہتر مستقبل دینے کے لئے آئی ٹی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ،اب گورنرہائوس میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے 3000ڈالر زفیس والے آئی ٹی کے کورسز انہیں مفت کروائے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد کو آئی ٹی کا مرکز بنانا چاہتا ہوں اور اسی جذبہ کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھوں گا، انشااللہ شہر قائد میں300 تندور لگانے کے منصوبہ کا جلد آغاز بھی ہوگا ان تندور سے عوام کو روٹی 2 روپے میں دستیاب ہوگی۔