لاہور ( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے معاشی مشکلات کے باوجود کھیل کے لیے پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے تحت 5 ارب کا مکمل پیکج دیا ہے جس کا مقصدنوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ہنٹ کیا جاسکے ،اسلام آباد میں اسپورٹس یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے ،یوتھ کو لون دے رہے ہیں، لیپ ٹاپ دئیے گے ہیں اور سپورٹس پروگرام میں بھی کام کررہے ہیں ، تا کہ میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ہنٹ کیا جاسکے ،پھر یہیں سے آگے آنے والے کھلاڑیوں کو محکموں میں میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی اور انہیں حکومت ہر طرح کی معاونت فرام کرے گی، یوتھ کے معاشی مسائل حل کرینگے تاکہ کارکردگی بہتر ہو۔وہ ہفتہ کے روز لاہور کالج یونیورسٹی میں پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے تحت پنجاب میں ہاکی اور فٹبال کی پراونشل لیگز کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھی اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز ، ایم این اے شائستہ پرویز ملک ، یونیورسٹی انتظامیہ ، سپورٹس طالبات کی بڑی تعداد سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت یوتھ میں ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے سپورٹس سمیت ہر میدان میں مواقع فرام کر رہی ہے ۔مذکورہ تقریب سے ممبرقومی اسمبلی، شائستہ پرویزملک نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ویژن ہے کہ یوتھ ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کیے جائیں ، اس لیگ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی جانب راغب کرنا اورملک میں کھیلوں کے فروغ کی جانب عملی اقدامات کرنا ہے۔