اوتھل (نمائندہ خصوصی) اوتھل کے قریب وایارو علی ہوٹل کے مقام پر مشرقی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے سبب برساتی نالے میں طغیانی کے سبب کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان روڈ ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند،دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں خصوصاً مریضوں، بچوں، خواتین بیمار اور ضعیف لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ، وائس چیئرمین سردار فاروق اور تحصیل دار اوتھل مقبول ساسولی بھی موقع پر پہنچ گئے،پانی کی سطح کم ہونے پر ٹیفک بحال ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مشرقی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے سبب ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور مین قومی شاہراہ وایاروعلی ہوٹل کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کے سبب کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان روڈ ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند ہوگءدونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،مسافروں خصوصاً مریضوں، بچوں، خواتین بیمار اور ضعیف لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے میں پل بہہ گیا تھا جو محکمہ NHA کی نااہلی کے سبب ایک سال گزرنے کے باوجود نہ بنایا جاسکا۔اطلاع ملتے ہی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ، وائس چیئرمین سردار فاروق اور تحصیل دار اوتھل مقبول ساسولی اور لیویز انچارج جلیل احمد سومرو بھی موقع پر پہنچ گئے،پانی کی سطح کم ہونے پر ٹریفک بحال ہوگی۔