اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءمیں ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ پیمرا ایکٹ میں زیادہ تر ترامیم تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی گئیں۔ جاری بیان میں کہاگیاکہ یہ ترامیم مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور اس بات کو یقینی بنانے کےلئے ضروری تھیں کہ ملازمین کو ان کے جائز واجبات وقت پر اور ملکی قوانین کے مطابق ادا کئے جائیں۔ پی بی اے کے مطابق الیکٹرانک انڈسٹری کی بقاءاور جعلی خبروں کے عنصر سے نمٹنے کےلئے کچھ ترامیم انتہائی ضروری تھیں۔ پی بی اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے پر وفاقی وزیر اطلاعات کی کوششوں کو سراہا۔