لاہور (نمائندہ خصوصی ) یونان کشتی حادثہے میں وفات پانے والے مزید 4پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں ۔ میتیں قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 620 کے ذریعے براستہ دوحہ لاہور لائی گئیں ۔ اورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں۔ میتیوں کو او پی ایف کی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا گیا، مرحوم ارسلان اور مرحوم ابوبکر کی میتیں نوشہرہ ورکاں کے لیے روانہ کی گئیں جبکہ مرحوم عدنان کی میت گجرات اور مرحوم علی اعجاز کی میت منڈی بہا ﺅالدین روانہ کی گئی۔ اس سے قبل جمعرات کی رات بھی تین میتیں لاہور پہنچائی گئی تھیں جس کے بعد انہیں ورثاءکے حوالے کیا گیا ۔ جبکہ 25جولائی کو مزید 2 میتیں لاہور پہنچائی جائیں گی ۔