کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک امریکن کلچرل سینٹر کا دورہ کیا۔ پی اے سی سی کے مختلف شغبہ جات کامعائنہ کیا اورشجر کاری مہم کے ضمن میں پودا بھی لگایا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ شہر قائد کے نوجوانوں کو انگریزی زبان سکھانا وقت کی ضرورت ہے ،کسی بھی زبان کو سیکھ کر ہم اپنے معاملات بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم میں پاک امریکن کلچرل سینٹر کا شامل ہوناخوش آئند ہے ،ممکنہ گلوبل وارمنگ سے محفوظ رہنے کے لئے آج ہر ایک فکر مندہے جبکہ موجودہ حکومت شجر کاری مہم کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری سے گلوبل وارمنگ کے اثرات کافی حد تک کم کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا ہوگا جو کہ وقت کا اہم ترین تقاضہ بھی ہے ۔