کراچی (نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنروں نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ گورنر سندھ نے حاجی غلام علی اور عبدالولی کاکڑسے بین الصوبائی رابطہ میں اضافہ،وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنروں نے امید کی گھنٹی بھی بجائی۔ گورنر سندھ نے حاجی غلام علی اور عبدالولی کاکڑ کو امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ کے ہمراہ دونوں گورنروں نے طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا جائزہ بھی لیا۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنروں نے گورنر سندھ کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔