کراچی(نمائندہ خصوصی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتبِ فکر کے جید علما اور اکابرین سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے علمائے کرام کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے علمائے کرام کو سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ گفتگو کے دوران ڈی جی رینجرز نے تمام علمائے کرام اور اکابرین پر مذہبی ہم آہنگی اور رواداری قائم رکھنے پر زور دیا۔رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علمائے کرام نے صوبائی حکومت کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ اجلاس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہاکہ علما کے وفد نے سیکیورٹی اقدامات کوسراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔