اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سویڈن میں قرآن کریم جلانے (شہید)کے معاملہ پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کہاہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی دنیا اپنے سفراءاحتجاجاً سویڈن سے واپس بلائیں۔ ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماو¿ں نے او آئی سی سے سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ۔ رہنماﺅں نے متفقہ فیصلہ کیاکہ عالم اسلام تسلسل اور منصوبہ بندی سے اسلام اور شعائر اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے گھناو¿نے اور ناپاک عمل پر سخت نوٹس لے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو فوری ہدایات جاری کردی ،اس معاملے پر خاموش نہیں رہینگے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ علماءاور خطباءسویڈن کے اس مکروہ فعل کی مذمت کریں اور عوام میں بیداری پیدا کریں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مغرب نے ہمیشہ اسلام اور اہل اسلام کے مقدسات کی توہین کرکے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جے یو آئی کارکن ہر ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرے کریں۔